مینگورہ، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین لڑائی میں ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی،ہلاک ہونے ولے دہشت گرد سوات میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں بھی ملوث تھے ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق سوات میں گذشتہ روز تحصیل چارباغ کے مقام پر پاک فوج اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئے جن میں پاک فوج کے ایک جوان شدید زخمی ہوا
جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے مارے جانے والے دہشت گردوں میں برکت اللہ ولد رضاخان سکنہ مٹور، چارباغ ۔شوکت علی عرف قاری شوکت ولد صالحین سکنہ دکوڑک چارباغ،محمد عثمان عرف عمر ثانی ولد شیر محمد ساکن محلہ امیر خان نواکلی مینگورہ شامل ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان کیساتھ تین عدد پستول ،چھ میگزین ،137کارتوس ،سات ہینڈ گرنیڈ ،خشک راشن اور تین کمانڈو بیگ بھی برآمد ہوئے ،شناخت کے بعد ہلاک شدگان کے نعشیں پولیس کے حوالے کردی گئی ہیں ،ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ مارے جانیوالے دہشت گردوں کیساتھ دیگر ساتھی بھی موجودتھے جو راہ فرار اختیار کرلی ہے جن کے تلاش جاری ہے ۔
406 total views, no views today


