سوات(خورشیدعلی) ایم این اے مرادسعید نے کہا ہے کہ انتخابات کے دوران بیرون ملک خصوصا سعودی عرب میں مقید پختونوں اور پاکستانیوں کے ساتھ جو وعدہ کیا تھا وہ وعدہ پورا ہوگیا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عمران خان کامطالبہ پورا کیا۔ ولی عہد نے سعودی جیلوں میں قید 2100 سے زائد قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردئے۔ مراد سعید نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 6 سالوں سے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے اواز اٹھارہے تھے ۔ اج اس میں سے سعودی عرب مسافروں کی اواز اور مطالبہ پورا کردیا۔ مرادسعید نے کہا کہ ملائشیا سمیت دیگر ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرینگے ۔
1,647 total views, no views today
Comments



