سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سعودی عرب جدہ میں سیلاب میں چودہ لوگوں کی جان بچانے والے فرمان علی کیلئے سعودی ولی عہد نے بڑا اعلان کردیا، پشاور میں ہیلتھ سنٹر کا نام فرمان علی کے نام پر ہوگا، سعودی ولی عہد نے چند سال قبل جدہ میں انے والے سیلاب میں سعودی شہریوں کو بچانے والے فرمان علی کی خدمات کو نہیں بھولا تھا، انہوں نے اپنے دورہ پاکستان میں ہیلتھ سنٹر بنانے کا اعلان کیا ہے اور اس کا نام شہید فرمان علی ہوگا، سینئر صحافی رفیع اللہ خاندان اور علاقہ کے عوام سے ملکر آج سے کچھ دن پہلے فرمان شہید کے گھرجاکر تمام تصاویر اور پورا واقعہ ایک دفعہ پھر سے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر رکھ کراواز اٹھانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ گھر والے اور علاقہ کے عوام سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بہت شکرگزار ہیں جنہوں نے اہلیان علاقہ اور گھر والوں کا مطالبہ پورا کیا۔
1,771 total views, 2 views today