کبل(سوات نیوزڈاٹ کام) کاروان د نوی کول اور ڈسٹ ان بک کے زیر اہتمام کبل کے علاقہ ہزارہ سباون سکول میں ڈاکٹر دیدار یوسفزئی کے کتاب شوکانے کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی جس میں نامور شعراء و ادیب عثمان اولسیار،اقبال شاکر ،فیض الوہاب فیض ، ابراہیم دیولئی،حنیف قیس ،ظفر علی ناز،الیاس ثاقب،محمد گل منصور،عطاء اللہ عطا ،راہد خان سمیت سیاسی رہنما سعید خان،عبد السلام ،رفیق ناز،فضل سبحان،افضل خان،نواب علی اور عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شعراء نے اپنے فن کا جادو جگا کر پروگرام کو چار چاند لگا دئے اور حاضرین سے خوب داد وصول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ عثمان اولسیاراور دیگر مقررین نے ڈاکٹر دیدار یوسفزئی کے شاعری اور ادبی خدمات پر تفصیلی بحث کرتے ہوئے تصنیف کردہ کتاب شوکانے کو جامع قرار دے دیا اور کہا کہ ڈاکٹر دیدار یوسفزئی نے اپنے کتاب شوکانے کا ایک ایک شعر موقع محل کے مناسبت سے لکھا گیا ہے اور معاشرے کی اصلاح اور خامیوں کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے انہوں نے ڈاکٹر دیدار یوسفزئی کو پختون قوم کا سفیر کہتے ہوئے کہا کہ موصوف نے ہر موقع پر پختون قوم کے فلاح و بہبود اور عزت و احترام کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں ہیں بہترین کتاب شوکانے کی تصنیف پر پوری قوم ڈاکٹر دیدار یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ موصوف اپنے قلم کے ذریعے پشتو شعر و ادب کے خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
1,830 total views, 2 views today