سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ توانائی باالخصوص بجلی عوام کی پہلی اور بنیادی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ گورکین مٹلتان ہائیڈر پاور پراجیکٹ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کیلئے بڑا پراجیکٹ ہے جو 84 میگاواٹ بجلی دے گا اس منصوبے کے افتتاح سے پورے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا سید ظہیر الاسلام شاہ نے حکام کو ہدایت کی کہ اس ضمن میں فوری کمپلسری ایکویزیشن جاری کی جائے جبکہ مقامی انتظامیہ کو اگر اس سلسلے میں کوئی مشکلات ہیں تو ان کی فوری نشاندھی کی جائے تاکہ ان کا بروقت ازالہ کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر کمشنر سیکرٹریٹ سیدو شریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا کمشنر مالاکنڈ نے کہا کہ گورکین مٹلتان ہائیڈر پاور پراجیکٹ میں انکی اپنی ذاتی دلچسپی ہے اور جتنا جلدی ہو اس کی تکمیل یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، اے اے سی بحرین، گرداور سرکل، اے ڈی پیڈو، پی ڈی، ڈی ایف او ڈیمارکیشن، کنزرویٹر فارسٹ اور اے ایس پی خانخیل نے شرکت کی سید ظہیر الاسلام شاہ کو مقامی انتظامیہ، پولیس اور پیڈو حکام کی جانب سے مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی جس پر سید ظہیرالاسلام نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کے کام کو سراہا انہوں نے کہا کہ گورکین اوشو پراجیکٹ 52 کنال اور 13 مرلے پر مشتمل ہے جو قومی سطح پر ناگزیر منصوبہ ہے اور اس سے عوام کو توانائی کے حصول میں زبردست فائدہ ہوگا انہوں نے واضح کیا کہ گورکین مٹلتان ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر مزید کسی رکاوٹ کے بغیر کام شروع کیا جائے تاکہ عوام کو اس کا جلد از جلد فائدہ پہنچ سکے اور وہ لوڈ شیڈنگ جیسے ناسور سے چھٹکارا پاسکیں۔
1,529 total views, 2 views today