سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )دنیا بھر کی طرح سوات میں بھی یکم مارچ کو شہری دفاع کا عالمی دن منانے کے سلسلے میں تنظیم شہری دفاع کے زیراہتمام خپل کور ماڈل سکول مینگورہ کے کانفرنس ہال میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل چیف وارڈن نظیر محمّد نے کی اجلاس میں تمام سینئر وارڈنز اور پوسٹ وارڈنز نے شرکت کی اور ضلع میں شہری دفاع کے عالمی دن منانے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا نیز اس ضمن میں بعض ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ یکم مارچ کو تمام پوسٹوں کے مرد و خواتین رضاکار ایک ریلی کے شکل میں خپل کور ماڈل سکول کے اسمبلی ہال میں جمع ہونگے جہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر ایک ریلی کا اہتمام ہوگا وزیرآعلیٰ محمود خان کو اس عظیم الشان تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
1,394 total views, 2 views today