مینگورہ(سوات نیوزڈاٹ کام)ایڈینشنل ڈپٹی کمشنر فواد خان ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ سرکاری اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کریں ، جن جن سکولوں میں بچوں کے لئے خطرات لاحق ہیں وہ متعلقہ اداریں جلد از جلد ہٹائیں ، حکومت بچوں کو خطرات سے پاک ماحول میں تعلیم دینے کے لئے پر عظم ہے،سکولوں میں آفات و خطرات سے کمی اور ایمرجنسی صورتحال کے لئے تیاری کے حوالے سے ضلعی آفات سے نمٹنے کے لئے انتظامی کمیٹی کا قیام لایا گیا ہے جس میں تمام متعلقہ سرکاری و غیر سرکار ی اداروں کو شامل کیا گیا ہے، وہ ضلعی آفات سے نمٹنے کے لئے انتظامی کمیٹی کی میٹنگ سے خطا ب کررہے تھے ، میٹنگ میں ای سی ریاض، سی اینڈ ڈبلیو ، ایریگیشن، محکمہ تعلیم، واپڈا، سوشل ویلفیر، ایس آر ایس پی، اور ریسکیو 1122 کے افیسران نے شرکت کیں،ایس آر ایس پی کے دلدار خان نے کہا کہ یونیسف کے مالی تعاون سے ایس آر ایس پی سوات کے 78 سکولوں میں آفات سے نمٹنے کے لئے اور خطرات میں کمی لانے کے لئے بچوں اور اساتذہ کو تربیت دے رہی ہے اور ان سکولوں میں خطرات کی نشاندہی کے لئے سروے کی گئی ہے جس میں تمام محکمے بھر پور تعاو ن کررہے ہیں، انہوں نے سکولو ں میں خطرات اور دشواریوں کی لسٹ بھی پیش کی جس پر اے ڈی سی سوات فواد خان نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں کہ جلد از جلد تمام دشواریاں ہٹائی جائیں،انہوں نے کہا کہ سوات کے تمام بچوں کو اس حوالے سے تربیت دی جائے تاکہ وہ بہ آسانی خطرات سے بچ سکیں اور ان کی زندگیاں محفوظ رہیں، تمام محکموں کے آفیسرز نے یقین دہانی کی کہ وہ اس معاملے میں بھر پور تعاون کریں گی اور جلد از جلد دشواریاں ہٹائیں گی۔
1,293 total views, 2 views today