سوات،پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ٹیمیں گھر گھر پہنچ جائے ، ان خیلات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ نے مہم کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدار کرتے ہوئے کہی ، اجلاس میں محکمہ صحت ، محکمہ تعلیم ، محکمہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ،
24 فروری سے شروع ہونے والے مہم کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی گئی ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات سید امتیاز حسین شاہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہم سب کو یکجا ہونا پڑے گا تاکہ اس مہلک بیماری سے ہم انے والے نسلوں کو بچاسکے ، انہوں نے کہا کہ پولیو مہم میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی اور پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پیلاکر پولیو مہم کو کامیاب بنائے ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیو مہم کے دوران ڈینگی اگاہی مہم کے حوالے سے گھر گھر پملیٹ تقسیم کی جائیگی ۔
363 total views, no views today


