سوات(خورشید علی )وزیر اعلی محمودخان میاں شرافت علی پر خصوصی مہربان ۔ اہم ترین منصوبہ کی منظوری ۔ نوٹیفیکیشن بھی جاری ۔ زرائع کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی”کی خصوصی سفارش پر وزیراعلی “محمودخان”نے کالام سپورٹس کمپلیکس کی باقاعدہ منظوری دی۔اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ، اس منصوبے کے حوالے سے ایم پی اے میاں شرافت علی نے کہا کہ وزیر اعلی میرے حلقے پر کافی مہربان ہے ۔ کیونکہ یہ علاقہ پہاڑی اور سیاحتی ہے وزیر اعلی حلقہ پی کے 2 کی ترقی کیلئے کافی منصوبے شروع کررہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ علاقہ کے عوام نے جو اعتماد پی ٹی ائی پر کیا ہے اس پر ہرصورت پورا اترینگے ۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کمپلیکس کالام کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔ جو ہم نے پورا کردکھایا ۔
1,274 total views, 2 views today