سوات( فضل۔ربی سے ) مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ رحیم اباد میں غریب اور یتیم 72 بچوں پر تعلیم کے دروازے بند۔ہونے لگے ہیں ۔ پی ٹی ائی کے پچھلے حکومت میں سابق وزیر اعلی پرویزخٹک نے واوچر کے نام۔سے منصوبہ۔شروع کیا تھا اس منصوبے کے زریعے یتیم اور غریب بچوں کو پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم۔حاصل کرنے کے مواقع مل گئے تھے نجی تعلیمی اداروں کے اخراجات اسوقت کی حکومت اٹھارہی تھی ۔ لیکن اب وہ سلسلہ بند ہونے لگا ہے ۔ مارننگ سٹار پبلک سکول۔رحیم اباد میں ایسے ہی 72 بچے پڑھ رہے ہیں جن کی اخراجات گزشتہ دو سالوں سے محکمہ تعلیم سوات ادا نہیں۔کررہے ۔ جس کیخلاف معصوم۔بچوں۔اور بچیوں نے احتجاج کیا۔ اور تعلیم کیلئے نعرہ بازی کی ۔ اس موقع پر سکول پرنسپل نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں سے ان 72 غریب اور یتیم بچوں کے سکول اخراجات سکول انتظامیہ برداشت کررہی ہے ۔ جب بھی محکمہ تعلیم سے درخواست کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں ان بچوں کو نکال۔دو۔ لیکن غربت کی۔وجہ سے سکول نے تاحال۔بچوں کو نہیں نکالا ہے ۔ لیکن اب سکول ان بچوں کی اخراجات براشت نہیںں کرسکتی۔ لہذا حکومت فوری طور پر ان غریب بچوں کے لئے کوئی۔حل نکالیں ۔ بصورت دیگر سکول اور تعلیم سے یہ بچے محروم رہ جائیںگے
2,522 total views, 8 views today