سوات(خورشید علی )بھارت کے ائی ٹی ماہرین نے پاکستان کے سوشل میڈیا اکاونٹ خصوصا فیس بک پیجز کو بند کرانا شروع کردیئے ، اب تک سینکڑوں پیجز بند چکے ہیں، پاکستان پرئمیر لیگ کے میچز جو فیس بک پیجز پر لوگ لائیو چلاتے ہیں، ان پیجز کو انڈیا کے کمپنی AiPlex بلاک کررہی ہے، فیس بک پر جو پیجز پی ایس ایل کے میچز لائیو دکھاتے ہیں، یہ کمپنی فیس بک کو ای میل کرتی ہے اور پی ایس ایل کے کاپی رائیٹس کلیم کرتے ہیں، جبکہ انڈیا کے اس کمپنی کے پاس پی ایس ایل کے رائٹس نہیں ہیں، فیس بک انتظامیہ سے جب بھی بلاک پیجز کے حوالے سے بات ہوتی ہے تو انتظامیہ کہتی ہے کہ انڈین کمپنی نے کاپی رائٹس کلیم کیا ہے اس وجہ سے پیج بند ہے، دوسری طرف پی ایس ایل نے اس کمپنی کو کوئی رائٹس نہیں دی ہے، فیس بک استعمال کرنے والے صارفین نے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈیا کے ان کمپنی کیخلاف ایکشن لیں اور جو فیس بک پیجز بلاک ہوچکے ہیں ان کو بحال کریں ۔
1,714 total views, 4 views today