ملم جبہ، مالم جبہ کے علاقے ملم میں محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حسن خان اور سرکل افیسر عبدالحلیم خان نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول پر چھاپہ مارا،چھاپے کے وقت سکول بند تھا جبکہ ایک گورنمنٹ بوائیز پرائمری سکول میں چوکیدار امجد علی نے تین ہزار روپے ماہوار پر اپنی جگہ ایک اور شخص کو چوکیدار رکھا تھا چھاپے کے وقت وہ بھی غیر حاضر تھا جس پر محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حسن خان اور سرکل افیسر عبدالحلیم خان نے ان تمام افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے اس موقع پر محکمہ اینٹی کرپشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہ حسن خان اور سرکل افیسر عبدالحلیم خان نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتا یا کہ جہاں جہاں بدعنوانی ہوگی قانو ن کی ہاتھ وہا تک ضرور پہنچے گی ہم علاقے میں کسی بھی کرپٹ اور بدعنوان شخص کو برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں علاقے کے عوام سے بھی مدد کی اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ادارے میں کرپشن اور بدعنوانی دیکھے تو براہ کرم محکمہ اینٹی کرپشن کو اگاہ کریں تاکہ معاشرے میں جاری ظلم کا راستہ روکا جاسکے ۔
1,066 total views, no views today


