سوات(خورشید علی )سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے نفاذ کیلئے سروے شروع کرنے کا فیصلہ ، ذرائع کے مطابق فاٹا اور پاٹا میں چھوٹے تاجروں پر فیکسڈ ٹیکس نافذ کیا جائیگا،ایف بی ار نے پرویز مشرف کے حکومت میں بھی ایسا ہی سروے کیا تھا، تاہم بعد میں اس پر عمل درامد نہ ہوسکا ، ایف بی ار ٹیکس نیٹ میں مزید لوگوں کو لانے کیلئے سوات سمیت مالاکنڈڈویژن قبائلی علاقوں، ایبٹ اباد پشاور سمیت دیگر اضلاع میں سروے کرے گی اور فیکسڈ ٹیکس کے وصولی شروع کرنے کا سلسلہ شرو ع کیا جائیگا، زرائع کے مطابق ان اضلاع میں لاکھوں لوگوں سے کروڑوں روپے ٹیکس وصول کیا جائیگا، جس سے ملک میں ٹیکس نیٹ میں ہزاروں نئے لوگ شامل ہو جائیں گے، سوات سمیت مالاکنڈڈویژن میں سال 2023 ٹیکس کی استشنٰی حاصل ہے تاہم اس کے باوجود پی ٹی ائی حکومت نے ایف بی ار کو اختیار دیا ہے کہ وہ ٹیکس سے مستشنیٰ علاقوں میں سروے شرو ع کریں
2,234 total views, 4 views today