سوات،ہائیڈرو یونین واپڈا کے ملازمین نے زونل چیئرمین عمر علی کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، یہ مظاہرہ جلوس کے شکل میں واہڈ ہاؤس سے نعرے لگاتے ہوئے پریس کلب پہنچ گئے ، اس موقع پر مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے ،مظاہرین نے حکومت کی خلاف شدید نعرہ بازی کی ،
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین عمر علی نے کہا کہ نجکاری مزدور کا معاشی قتل ہے ، حکومت محکموں کو ڈالروں کیلئے قربان کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حکومت نے آج جو ادارے پرائیویٹ کردی ہے وہ بھی گھاٹے میں جارہی ہیں، یہ سراسر زیادتی ہے اور یہ ہمیں کسی حال میں منظور نہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہم مزدور کے ساتھ یہ ظلم نہ کیا کریں اور یہاں کہ مہنگائی کو دیکھ کر ہمارے تنخواہوں میں اس مہنگائی کی تناسب سے اضافہ کیا جائے ، تاکہ ہمارے مشکلات حل ہوجائے اور ہم نجکاری کے پرزور مذمت کرتے ہیں کہ نجکاری نہ کی جائے ۔
401 total views, no views today


