سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)انفرادیت اور سوچ کی پستی معاشرتی زوال کا باعث بن جاتی ہے جبکہ اجتماعیت کی سوچ سے نہ صرف معاشرہ ترقی کرتا ہے بلکہ مسائل بھی حل ہوتے ہیں ان خیالات کا اظہار گوجر یوتھ فورم کے سربراہ و سردار حاجی رضا خان گوجر نے پختونخوا ریڈیو کے پروگرام ”د سوات رنگونہ” میں کیا انہوں نے کہا کہ یہ معاشرہ اور ملک ہمارا ہے اس میں بسنے والے لوگ ہماری اپنی برادری اور دل و جان ہیں ان کے مسائل و مشکلات بھی ہمارے مسائل ہیں اور ان کے حل کیلئے ہم مشترکہ کوشش کریں تو یقینی ہے کہ مسئلے خود بخود حل ہوجائینگے حکومت کی ذمہ داریوں کیساتھ شہریوں کی اپنی بھی کچھ ذمہ داریاں ہوتی ہیں جنہیں نبھانا بھی پڑتا ہے انہوں نے کہا مخیر لوگ اپنے ارد گرد پر نظر رکھیں اور کمزور لوگوں کو سپورٹ کریں تاکہ معاشرے کی محرومیاں ختم ہوں انہوں نے تعلیم کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ترقی کی پہلی سیڑھی ہے اور اس سے ترقی ممکن ہے لہذا والدین کا اولین فرض یہ ہے کہ اپنے بچوں کو تعلیم کی روشنی سے منور کریں انہوں نے موجودہ حکومت کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیم کے حوالے سے کارکردگی احسن ہے خصوصا سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانا، بچوں کو سکول لانا اور اسی طرح دیگر شعبوں میں ترقی و خوشحالی کیلئے دیرپا اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گوجر برادری بھی فروغ تعلیم پر زبردست کام کر رہی ہے ہم ان طلبا کو وظائف دیتے ہیں جو غربت کی وجہ سے تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے اس حوالے سے ہم نے ایک ٹیم بنائی ہے جو مختلف علاقوں کا سروے کرکے مستحق بچوں کی نشاندھی کرتی ہے انہوں عوام پر زور دیا کہ وہ بھی ان بچوں کی بھرپور معاونت کریں جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہوتے ہیں اپنے اردگرد پر اگر ہر کوئی نظر ڈالے اور تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرے تو ہم جلد ترقیافتہ اقوام کے صف میں کھڑے ہونگے انہوں نے کہا کہ پختونخوا ریڈیو عوامی شعور اور مسائل اجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت کا احسن اقدام ہے اس کیساتھ سوات کی خوبصورتی اور یہاں موجود ٹیلنٹ بھی عوام کے سامنے آشکارا ہو رہا ہے جو بہت خوش آئند بات ہے
1,826 total views, no views today



