اسلام آباد (این این ائی ) : ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی طیارے ما گرانے کی تصدیق کر دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی طیارے مار گرانے کی تصدیق کی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ نے دراندازی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔
ڈی جی آئی پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔جب کہ چھپ جانے والے 2 پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔ ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر جب کہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔
Maj Gen Asif Ghafoor
✔
@OfficialDGISPR
In response to PAF strikes this morning as released by MoFA, IAF crossed LOC. PAF shot down two Indian aircrafts inside Pakistani airspace. One of the aircraft fell inside AJ&K while other fell inside IOK. One Indian pilot arrested by troops on ground while two in the area.
65.3K
11:19 AM – Feb 27, 2019
Twitter Ads info and privacy
51.5K people are talking about this
جب کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے کل ہی پریس کانفرنس کے دوران کہہ دیا تھا کہ پاکستان بھارتی دراندازی کا جواب دے گا لہٰذا پاکستان نے جواب دے دیا ہے۔
پاک فضائیہ نے بھارتی حدود میں طیاروں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ قومی اپنی ذمہ داری نبھانے کے لیے تیار ہے ، پوری قوم متفق اور متحد ہے۔ بھارت کو میں آج بھی کہوں گا کہ ہوش کے ناخن لے۔ جنگ کبھی بھی نہ ہماری خواہش تھی نہ ہے۔ آپ نے جارحیت کی ہے۔ ہم نے تعاون اور گفت و شنید کی بات کی تھی لیکن آپ نے پورے خطے کو سیاست کی نذر کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
اور پاکستان اپنا دفاع بھرپور انداز میں کرے گا۔یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل پاکستان نے بھارت کو پہلا سرپرائز دیتے ہوئے بھارت کے دو طیارے مار گرائے۔ جس کے نتیجے میں بھارت کے دو پائلٹس بھی جہنم واصل ہو گئے۔پاکستان نے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے پر کارروائی کی گئی۔ ایک بھارتی طیارہ ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستان میں گرا۔ پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے والے دوسرے طیارے کے دونوں پائلٹس بچنے میں کامیاب ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرے پائلٹ کے قریبی علاقہ میں چھپنے کی اطلاعات ہیں۔ جس کی تلاش کی جا رہی ہے۔
1,194 total views, no views today



