اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں اور پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کرکے بھارت کو واضح طور پر متنبہ کردیا ہے۔پاک فضائیہ نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا۔ پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی پر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی دوسری جانب جوابی کارروائی کی، اس اقدام کا مقصد اپنے دفاع کے حق، عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان نے دن کی روشنی میں کارروائی کر کے بھارت کو واضح انتباہ کیا ہے کہ پاکستان بھی بھارت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
1,114 total views, no views today



