کراچی (این این ائی )شائقین کرکٹ کراچی میں پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے پرجوش ہیں لیکن فائنل سے تین ہفتے قبل ہی تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوگئے۔اب تک جو لوگ ٹکٹ خریدنے کا سوچ رہے تھے ان شائقین کرکٹ کو گھروں میں ٹی وی پر بیٹھ کر ہی فائنل میچ دیکھنا ہوگا۔
پاکستان میں پی ایس ایل فائنل سمیت 8 میچز ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے ٹکٹ فروخت کرنے والی کمپنی کے ایک اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ 17 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ فائنل کے تمام ٹکٹ ایڈوانس میں فروخت ہوچکے ہیں۔
منگل کی شب دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی پی سی بی نے مقامی کوریئر کمپنی کے حوالے کردی۔ اس موقع پر کوریئر کمپنی کے ڈائریکٹر قاسم اعوان نے کہا کہ کراچی میں فائنل کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں تاہم سات گروپ میچوں کے ٹکٹ ابھی دستیاب ہیں۔
1,656 total views, no views today



