سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی جانب سے بڑھتی ہوئی سرحدی خلاف ورزیوں کے پیش نظر ملاکنڈ ڈویژن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں تمام اضلاع بشمول باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ کو ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے تمام طبی مراکز میں ادویات اور عملے کی 24 گھنٹے موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح پولیس و شہری دفاع اور فلاحی اداروں کو بھی فعال بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے درایں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہنگامی اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت وتعلیم اور پولیس کے علاوہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان اور انتظامی افسران نے شرکت کی اجلاس میں پورے ضلع میں ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ڈاکٹروں، پیرامیڈیکل عملے اور دیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور تمام اداروں کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں اس موقع پر حکام نے بھارتی جارحیت اور سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دفاع وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے اور جذبہ قربانی کے ساتھ شہریوں کی حفاظت اور خدمت کا عزم دہرایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
4,952 total views, no views today



