سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)آج پاکستان تحریک انصاف کے یوتھ ونگ ضلع سوات کے نئے کابینہ کا پہلا اجلاس ڈیڈک آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ضلعی صدر آصف علی شہزاد نے کی۔ جس میں یوتھ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران اس بات کا عزم کیا گیا کہ ہم یوتھ کے حقوق کیلئے کام کرینگے، ان کو پُرجوش رکھے گے۔ اور آنے والے حلف برداری تقریب کے حوالے سے بھی اس میں بحث ہوئی۔ انشاء اللہ بہت جلد حلف برداری کی تقریب ہوگی جس میں پارٹی کی لیڈرشپ کو مدعو کیا جائے گا۔
مزید نچھلے سطح پر بھی تنظیم سازی کے مو ضوع پر بھی بحث ہوئی۔
اجلاس میں آصف علی شہزاد کے علاوہ، محمد رحمان (جنرل سیکرٹری) وسیم اکرم (ڈپٹی سیکرٹری جنرل) ملک غفران ایڈوکیٹ ( سینئر وائس پریذیڈنٹ) عدنان خان (سینئر وائس پریذیڈنٹ) غفران حیدر خیل (سینئر وائس پریذیڈنٹ) اور وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر عزت رحمان نے بھی شرکت کی۔
1,416 total views, no views today



