پشاور: ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز 5 میں نامعلوم افراد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ایوب کی گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ جس کے نتیجے میں جسٹس محمد ایوب اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ایس پی کینٹ وسیم ریاض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی جج اور ڈرائیور کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش کردی ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔
1,608 total views, no views today
Comments



