ننگولئی ، محکمہ پیسکو کے زیراہتمام چکدرہ ورکشاپ کرپشن کاگڑ ھ بن گیا ہے ۔ محکمہ ہذا کے جانب سے ورکشاپ کو اس سال کروڑوں روپوں کی ادائیگی کردی گئی ہیں ۔ حالانکہ ان کے بنائے ہوئے ٹرانسفار مر ناقص میٹریل اور غیر تربیت یافتہ لوگوں سے بنائے جاتے ہیں ۔ جس کا دورانیہ ایک دن سے زیادہ نہیں ہوتا ۔ سنتے میں ایا ہے کہ ملک کو کوائل مرقت کی قیمت تقریباً دس ہزار بنتا ہے ۔ اور جسکا بل پانچ گنا زیادہ نبایا جاتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اس میں محکمہ پیسکو کے اعلیٰ عہدوں پر تعینات اہل کاروں کا حصہ متعین ہوتا ہے ۔ جس پر محکمے کا بیڑا غرق ہوجاتاہے ۔ معلوم ہو اہے کہ محکمہ پیسکو نے کافی اثر سوخ کے ذریعے ایک پرائیویٹ شخص کو ملاکنڈ ڈویژن کے ٹرانسفار مر کے ریپئر کے لئے ٹھیکہ دے رکھا ہے ۔ جو کرپشن کا ایک گڑھ بن گیا ہے ۔ کیونکہ ٹرانسفارمر میں معمولی خرابی پر کئی گنا زیادہ بل بنائے جاتے ہیں اور متعلقہ محکمہ بلا تحقیق ادائیگی کرتے ہیں ۔ اور ٹرانسفار مر جل نہیں پاتے ہیں ۔ کیونکہ ان میں غیر معیار ی میٹریل استعمال کئے جائے ہیں ۔ جو اور اس ضمن میں محکمے سے کروڑوں روپے ضائع ہوجاتے ہیں ۔ معلوم نہیں محکمہ اینٹی کرپشن اتنا بڑا کرپشن کیوں نظر نہیں آتا ۔ اس پر عوام الناس میں کافی تشویش ہے ۔
922 total views, no views today


