سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )انجمن پٹواریان سوات کا مطالبات کے حق میں احتجاج ایک ماہ سے جاری ، تمام کام ٹھپ ، عدالتی پیشیوں سے بائیکاٹ کے وجہ سے سائلین رل گئے ، مطالبات کے منظوری تک احتجاجی جاری رہیگا ، شیر اکبر صدر انجمن پٹواریان وقانون گویاں ملاکنڈ ڈویژن ، نوشہرہ میں پٹواریوں پر انٹی کرپشن کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کے خلاف انجمن پٹواریاں و قانون گویاں سوات کی جانب احتجاجی گذشتہ ایک مہینے سے جاری ہے اور پٹوایوں نے اپنے دفاتر کو تالے لگادیئے ہیں اور عدالتوں میں پیشیوں سے بھی بائیکاٹ کررکھا ہے ، جس کے وجہ سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے اور اپنے کاموں کے لئے آنے ولے افراد بھی مشکلات سے دوچار ہے ، اس سلسلے میں انجمن پٹواریان و قانون گویان ملاکنڈ ڈویژن کے صدر شیر اکبر تور دادا نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہیگا جب تک ہمیں انصاف فراہم نہیں کای جاتا ، انہوں نے کہا کہ شدید مشکلات کے باوجود صوبہ بھر کے پٹواریاں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں لیکن اسکے باجود ہمیں بے عزت کیا جارہا ہے ۔
1,148 total views, no views today



