سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے عوام نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایکا کرتے ہوئے پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کردیا ، سوات پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ، مختلف مقامات پر بڑی بڑی ریلیاں اور احتجاج ، بھر پور جواب دینے پر پاک فوج کے شاہینوں کو سلام گذشتہ روز سوات میں پاکستان اور پاک فوج زندہ کی ریلیاں نکالی گئی اور اپنے ملک سے محبت اورپاک فوج سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ، اس سلسلے میں سوا ت پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام سیاسی پارٹیوں ، سول سوسائٹی ، وکلاء ، تاجر برادری ، ضلع انتظامیہ سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین و ایم پی اے فضل حکیم خان ، ضلع ناظم محمد علی شاہ ، اے ڈی سی فواد خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، چیئرمین پریس کلب شہزاد عالم ، جمعیت علماء اسلام کے قاری محمود ، عوامی نیشنل پارٹی کے خواجہ محمد خان ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اقبال حسین بالے ، قومی وطن پارٹی کے فضل رحمن نونو، جماعت اسلامی کے محمد آمین ، یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ، شمشیر علی ایڈوکیٹ ، ڈاکٹر واسع ، چمبر آف سوات یوسف علی ، چیئرمین ہیومن رائٹس راجہ لیاقت علی خان ، اختر علی خانجی ، محمد زبیر اورپریس کلب کے جنرل سیکرٹری خورشید عمران نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن پسند ہے ، ہم امن چاہتے ہیں لیکن اگر بھارت نے بزدالانہ اقدام اُٹھا کر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ہمارے بہادر افواج گذشتہ روز کی طرح منہ توڑ جواب دینگے اور ہمارے بہادر افواج بھارت کے دو طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے 65اور 71میں جو شکست کھائی ہے اگر جنگ چھڑی گئی تو اس سے بھی بُرے شکست سے دوچار کرینگے ، اس موقع پر مقررین نے اپنے فوج کے ساتھ شانہ بشانہ جہاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک اور پاک فوج کے ساتھ ہے ،اس موقع پر سوات پریس کلب نشاط چوک تک پاکستان زندہ باد ریلی بھی نکالی گئی اور پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
1,361 total views, no views today



