سوات (سوات نیوزڈاٹ کام )وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سوات میں وو یمن یونیورسٹی کیلیے زمین کی منظوری دے دی، انتظامیہ کو فوری طور پر زمین کی فراہمی کا حکم گزشتہ روز یونیورسٹی اف سوات کے وائس چانسلر ڈاکٹر جمال خٹک۔ رجسٹرار محبوب الرحمن۔ایم پی اے فضل حکیم خان اور دیگر نے گزشتہ روز وزیر اعلی محمود خان سے ملاقات کی اس موقع پر رجسٹرار یونیورسٹی اف سوات مضمون الرحمن نے محمود خان کو یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہایئر ایجوکیشن کی جانب سے سوات میں وویمن یونیورسٹی کیلیے رقم فراہم کی ہے لیکن زمین کی عدم موجودگی کے وجہ سے یہ رقم لیفس ہونے کا خدشہ ہے جس سے سوات کے طالبات کا نقصان ہوگا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اف سوات اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ گلی باغ میں اپنی بلڈنگ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جسکو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہویے کیا کہ ہمارا مقصد عوام ہو اعلی تعلیم کے سہولیات انکے دہیلیز پر فراہم کرنا ہے اور اس مقصد کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور طلبا ء و طالبات کے مسائل کی حل کی ہر ممکن کو شش کی جارہی ہے اس موقع پر انہوں نے سوات میں وویمن کیمپس کیلیے زمین کی فراہمی کا اعلان کرتے ہویے انتظامیہ سے فوری طور پر زمین کا بندوبست کرنے اور رہورٹ دینے کا حکم دیا اور کہا کہ سوات یونیورسٹی کیمپس پر کام کا آغاز جلد ہوگا اس موقع پر وائس چانسلر جمال خٹک اور محمود الرحمن نے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔
1,666 total views, 2 views today