مینگورہ، سوات میں سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پاک فوج کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا اور ریلی نکالی گئی،ریلی میں بصارت سے محروم افراد نے شرکت کی ،حکومت سے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کرلیا گیا،دنیا بھر کی طرح سوات میں بھی پاک فوج کے تعاون سے پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈ نے سفید چھڑی کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر سوات پریس کلب میں تقریب کا اہتمام کیا ،اس تقریب کے مہمان خصوصی پاک فوج کے کرنل سکندرحیات تھے ،جبکہ اس موقع پر میجر جواد مبارک بھی موجود تھے،بصارت سے محروم افراد کے لئے سجائی گئی اس محفل میں بصارت سے محروم اکے ادارہ انسٹی ٹیوٹ فار بلائنڈ کے طلباء نے مختفل سرگرمیوں میں حصہ لیا طالب عالم عارف اللہ نے تو محفل کو خوب گرمایا اورپرانے پشتو گلوکاروں کی آواز پر گانے گاکر خوب داد وصول کی تو وہاں پر ہنسی مذاق کرکے ناظرین کو خوب محظوظ کیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کرنل اسکندرحیات نے کہاکہ نابینا افراد میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں لیکن بدقسمتی سے ہم نے ان افراد کو کبھی ان کی حیثیت نہیں دی ہے ،انہوں نے کہاکہ حکومت اور داروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کی تعلیم وتربیت اور ان کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ان کی غیر نصابی سرگرمیوں کے لئے بھی اقدامات اٹھائے اور ان کی اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ملازمتوں میں بھی ان کو حق دلایا جائے انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے ہمیشہ اپنے محدودوسائل کے باوجود بصارت سے محروم افراد اور خصوصی افراد کے ساتھ ہرقسم کا تعاون کیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا ،اس موقع پر سوات پریس کلب کے چیئرمین رشید اقبال،پاکستان ایسوسی ایشن آف بلائنڈکے صدرناصر باچا،جنرل سیکرٹری آدم خان اورحفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا ،بصارت سے محروم افراد نے سفید چھڑی کے عالمی دن کو اجاگر کرنے کے لئے کرنل سکندرحیات کی قیادت میں ریلی بھی نکالی ،مہمان خصوصی کرنل سکندر نے تقریب کے اختتام پر بصارت سے محروم افراد میں تحائف اور انعامات تقسیم کئے ۔
867 total views, no views today


