مینگورہ، تحصیل خوازہ خیلہ کے دورافتاادہ گاوٗں چورلکہ شالپین میں نوجوان کو ذبح کردیا، ایک ملزم گرفتار،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی، گزشتہ ایک ماہ کے دوران اپسی تنازعوں میں تین افراد کو ذبح کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ روز خوازہ خیلہ کے نواحی علاقہ چورلکہ میں گلاب شیر ولد سوال فقیر کو ذبح کردیا۔ ذرائع کے مطابق ذبح کے بعد جسم کے تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔خوازہ خیلہ پولیس نے ذبح شدہ لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سوات کے مختلف علاقوں میں اپس تنازعوں پر تین افراد کو ذبح کیا جاچکا ہے۔
مٹہ‘ درشخیلہ چینالہ میں نوجوان نے خودکشی کر لی
مٹہ ،مٹہ برہ درشخیلہ چینالہ میں مسمی جلال الدین ولد زور طلب خان عمر 31سال نے گلے میں پندہ ڈال کر نامعلوم وجوہات پر خودکشی کر لی۔خودکشی کرنے والا دماغی مریض تھا۔
402 total views, no views today


