سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات میں دوسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ضلع سوات سمیت مالاکنڈڈویژن کے پہاڑی اور سیاحتی علاقوں میں جمعرات تک بارش وبرفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا، بارش اور برفباری کے بعد ضلع بھر کا موسم انتہائی سرد ہوگیا ہے ، جبکہ مسلسل بارش کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی چند علاقوں کالام ، مالم جبہ میں معطل ہوگیا ہے، کالام مٹلتان شاہراہ دو ہفتہ گزرنے کے باوجود نہ کھل سکی ہے۔
2,068 total views, no views today
Comments



