سوات(خورشید علی )وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام کمشنرز کو بارش کے ممکنہ نقصانات کے لیے الرٹ جاری کردیے۔ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام ضلعی حکومتوں کو ہدایات جاری کردی ہے کہ بارش سے ممکنہ نقصانات کیلئے ایمرجنسی بنایدوں پر کام کیا جائے ، محمود خان نے کہا کہ ضلع حکومتیں اور پی ڈی ایم اے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کو یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ وام کی جان ومال کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن حد کت کام کریں، انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے امدادی کاموں میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
1,793 total views, no views today
Comments



