سوات(ساجد خان سے )ضلع سوات میں تعلیمی سیشن سردیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوگئی ہے، یکم مارچ سے سوات کے تمام سرکاری سکولوں میں پڑھائی کا عمل شروع ہوچکا ہے، ضلع سوات کے بالائی اور سیاحتی علاقوں میں سکولوں کے طلبا وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے، شدید سردی ، بارش اور برفباری میں چھوٹے بچوں کو سکول جارہے ہیں، سیاحتی علاقوں کالام ، مٹلتان، مالم جبہ ، پیوچار، سنگر، مرغزار سمیت دیگر علاقوں کے عوام نے محکمہ تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دس روز تک مزید چھٹیاں دیں تاکہ بارشوں کا سلسلہ تھم سکیں، والدین نے کہا کہ شدید سردی اور برفباری کے باوجود اپنے بچوں کو سکول بجوارہے ہیں تاہم سردی سے بیمارہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت اس حوالے سے فوری ایکشن لیں ۔
2,790 total views, no views today



