بریکوٹ، بریکوٹ میں نامعلوم چوروں نے رات کو بیکری کے دکان سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی ۔پولیس چوکی بریکوٹ نے رپورٹ درج کرلی ۔بیکری مالک محمد یاسر ولد خادم خان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے رات کو اپنے دکان کو تالہ کیا جب صبح دکان کھلی تو دکان کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے دکان کا معائنہ کیا تو ایک لاکھ دو ہزارنقد رقم اور موبائیل کی مالیت تیرہ ہزار ہے غائب تھے ۔مالک دکان نے کہا کہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی اور رپورٹ درج کی ۔
یاد رہے کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے بریکوٹ بازار میں چوری کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں متعدد دکانوں سے نقدی سمیت قیمتی اشیا ء لوٹ لئے گئے ہیں جس کی وجہ سے بریکوٹ بازار کے تاجر برادری میں عدم تحفظ اور خوف پایا جاتا ہے ۔تاجر برداری کا کہنا ہے کہ بریکوٹ بازار سے جتنی بھی چوریاں ہو ئیں ہیں تاحال پولیس نے ایک بھی برامدی نہیں کی ۔
460 total views, no views today


