سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )عوامی نشینل پارٹی ضلع سوات کا انٹراپارٹی الیکشن اختتام پذیر ہوگیا، ضلعی صدارت کیلئے ایک ہی علاقہ اور تحصیل کے دو امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، اے این پی کے 306 کونسلرز نے صبح دس بجے سے لیکر پانچ بجے تک اپنا ووٹ کاسٹ کیا، جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، ضلع صدارت کیلئےا یوب اشاڑے اور عبدالجبار خان کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جارہی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق ایوب اشاڑے اسانی سے یہ الیکشن جیت جائیں گے، الیکشن کی مانیٹرینگ کیلئے ایم پی اے عرفان بابک موقع پر موجود ہیں ۔
1,144 total views, 2 views today
Comments