سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے مسائل حل ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ، اور نہ ہی ایم پی اے حلقہ پی کے 5 کے انکوائریوں کا کچھ اتا پتا چل رہا ہے، ڈیڈک چیئرمین ہر دوسرے روز سیدو ہسپتال کا وزٹ کرتے ہین تصویریں نکالتے ہیں لیکن مسائل جوں کے توں ہیں، مینگورہ شہر کے عوام نے اب باقاعدہ ایم پی اے فضل حکیم پر انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں، پچھلے دور حکومت میں سیدو شریف ہسپتال کے نئے بلڈنگ کو کھولنے کا اعلان متعدد بار کیاگیا لیکن دوسری مرتبہ الیکٹ ہونے کے باوجود وہ ہسپتال نہ کھل سکا، اب وہ دوبارہ نئے بلڈنگ کا معائنہ کررہے ہیں لیکن یہ ہسپتال کب کھولے گی کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے، مینگورہ شہر کے عوام نے ایم پی اے فضل حکیم سے مطالبہ کیا ہے کہ فوٹو سیشن بھی ٹھیک ہے لیکن عملی کام بھی شہر کیلئے ضروری ہے ۔
1,670 total views, no views today



