اہور: فاسٹ بالرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ کرکٹرمحمد عامرکی والدہ انتقال کرگئیں۔ انہوں نے یہ خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپردی۔ کرکٹرکی والدہ دو دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔ محمد عامرکی والدہ دل کے عارضہ میں مبتلا تھیں۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے گوجر خان میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔گزشتہ روزمحمد عامرنے اپنے مداحوں سے والدہ کی جلد صحت یابی کے حوالے سے دعا کرنے کی بھی درخواست کی تھی۔
1,312 total views, 2 views today
Comments