مینگورہ، سیدو شریف کے علاقہ فیض اباد میں موٹرسائیکل سوار موٹر سائیکل سمیت گرنے سے جاں بحق،چوبیس سالہ ساجد کہیں جارہاتھا کہ پل سے نیچے گر گیا،جنازہ سیدو بابا مسجد میں ادا کردی گئی۔گزشتہ رات دو بجے کے قریب امانکوٹ کا رہائشی جوان ساجد ولد خورشید علی موٹر سائیکل سمیت فیض اباد پل سے نیچے گر گیا،جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔
سیدو شریف پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ہسپتال منتقل کردی جہاں پر لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔بعد ازاں جاں بحق ہونے والے ساجد کی نماز جنازہ سیدو بابا مسجد میں ادا کردی گئی۔
457 total views, no views today
Comments


