سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )تنظیم شہری دفاع کے ڈسٹرکٹ انچارج محمد الیاس نے سرحدوں پر کشیدگی اور ملک میں ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد ضلع سوات میں آرگنائزیشن کی تمام پوسٹس پر رجسٹرڈ رضاکاروں کے ہنگامی تربیتی اور ریفریش کورسز کا آغاز کر دیا ہے مینگورہ اور سیدوشریف کے مختلف پوسٹوں کے دورے کے موقع پر وارڈنز اور رضاکاروں کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ تمام پوسٹوں کو 24 گھنٹے کا الرٹ جاری ہونے کے پیش نظر تمام رضاکار ہمہ وقت تیار اور آن کال رہیں تاکہ جنگ یا کسی بھی ناگہانی صورتحال میں وہ شہری دفاع کی ذمہ داریوں اور شہریوں کے تحفظ و رہنمائی کا فرض بطریق احسن ادا کرسکیں انہوں نے واضح کیا کہ ہنگامی صورتحال میں رضاکار یونیفارم پہننے کی فکر کرنے کی بجائے صرف شہری دفاع کا بیج لگا کر اپنی متعلقہ پوسٹ پر حاضر ہوں اور اپنی ڈیوٹی سنبھالیں انہوں نے الرٹ کال اور تربیتی پروگرامز کے ابتدائی مرحلے میں گروپ وارڈن رحیم اکبر کو تمام پوسٹس کے دوروں اور مجموعی نگرانی کا ٹاسک بھی حوالے کیا ہے۔
1,493 total views, no views today



