مینگورہ، یونین کو نسل لنڈیکس میں ایم پی اے فضل حکیم کے فنڈسے کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے ہائی پاور کیبل لگا دی گئی،کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے ہائی پاور لگا دیا گیا،انصاف یوتھ ونگ کے سابقہ ضلعی نائب صدر آصف خان کے انتھک کوششوں سے کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوا،مکینوں کا خراج تحسین۔گزشتہ روز یونین کونسل لنڈیکس میں کم وولٹیج کے خاتمے کیلئے ایم پی اے فضل حکیم خان کے فنڈ سے ہائی پاور کیبل لگا دیا گیا جس سے کم ولٹیج کے خاتمہ ہوجائے گا۔عرصہ دراز سے لنڈیکس میں کم وولٹیج کا مسئلہ تھا جس کے خاتمے کیلئے انصاف یوتھ ونگ کے سنیئر نائب صدر اصف خان نے کوششیں شروع کردی اور ایم پی اے فضل حکیم خان کے فنڈ سے لنڈیکس کیلئے ہائی پاور کیبل منظور کرایا۔ مکینوں نے مسئلہ حل کرنے پر ایم پی اے فضل حکیم خان اور یوتھ ونگ کے سابقہ ضلعی نائب صدر آصف خان اف لنڈیکس کو خراج تحسین پیش کی ہے۔
854 total views, no views today


