سوات،سوات میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خا ن کا بیش بنڑ میں بی ایچ یو پر اچانک چھاپہ ،ڈاکٹر سمیت تمام عملہ غیر حاضر ہونے پر ڈپٹی کمشنر سوات نے معطلی کے لئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ،حاجی بابا پرائمری اسکول کو وقت سے پہلے بند کرنے پرہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائی کے لئے مراسلہ بھجوادیا گیا،انتظامیہ کی جانب سے حاجی بابا روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھی کاررواکی عمل میں لائی گئی ،اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اشفاق خان نے ڈپٹی کمشنر سوات محمو داسلم وزیر کی ہدایت پر بیش بنڑ کے علاقے میں قائم بی ایچ یو پر اچانک چھاپہ مارا جہاں پر ڈیوٹی کے اوقات کار میں بی ایچ یو کیانچارج ڈاکٹر محمد قیصر،میڈیکل ٹیکنیشن سربالی خان،ایل ایچ وی نسیم بیگم اور دائی زیب جہان غیر حاضر ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر نے شدی برہمی کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر سوات کو رپورٹ پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے چاروں غیر حاضر عملہ کی معطلی کے لئے صوبائی حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر نے سکول کے اوقات کار میں پرائمری اسکول حاجی بابا کا بھی اچانک معائنہ کیا مگر اسکول وقت سے پہلے ہی بند پایا گیا جس پر انہوں نے ہیڈماسٹر کے خلاف کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے،دریں اثنا مینگورہ میں حاجی بابا روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کرکے متعدد تجاوزات کو ہٹادیا گیا ۔
1,052 total views, no views today


