سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )خیبر پختونخوا پولیس محکمانہ امتحان کے سلسلے میں ملاکنڈ ریجن کے پولیس ملازمین کا B1امتحان ضلع سوات کے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں منعقد ہوا۔ امتحان میں 1665مرد و خواتین پولیس ملازمین نے حصہ لیا۔امتحان ETEAکے زیر اہتمام لیا گیا ۔ ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان امتحان شروع ہونے سے قبل سے لیکر امتحان کے اختتام تک امتحانی مرکز میں موجود رہے اور تمام تر امور کا باریک بنی سے جائزہ لیا اور افسران کو خصوصی ہدایات دی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر شیر حسن خان، انچارج سیکورٹی برانچ جہانزیب خان، ڈی ایس پی سیدو سرکل اکبر حیات ، مقامی پولیس، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس ، بی ڈی ایس سکواڈ کے اہلکار بھی سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے دوران امتحان، امتحانی مرکز میں موجود رہے ۔
بی ون امتحان میں ضلع سوات کے علاوہ بونیر، شانگلہ، چترال کے پولیس ملازمین بھی موجود تھے، جنہوں نے انتہائی شفاف اور پر امن ماحول میں بی ون امتحان دیا جبکہ سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے گراؤند کے ارد گرد علاقے کو بی ڈی ایس سکواڈ اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز کے ذریعے کلیر کرنے کے بعد بھاری تعداد میں جوان تعینات کئے گئے جبکہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے پر واک تھرو گیٹ اور مکمل جامع تلاشی سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت تھی جبکہ موبائل فون وغیرہ کا امتحانی حال میں لیجانا سختی سے منع تھا۔ پر اُمن امتحان کے انعقاد پر ایڈیشنل ایس پی سوات خان خیل خان نے افسران، سیکورٹی پر مامور اہلکاروں اور ایٹا سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور شاباس دی ۔
1,420 total views, no views today



