سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )سوات کے تحصیل برہ بانڈی کے گاوں سرخنہ میں موجود واحد سکول مسائلستان بن گیا، معصوم بچے اور بچیاں شدید سردی اور بارش کے باوجود کھلے برامدے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، گاوں کے کسان کونسلر احمد رشید اور یوتھ کونسلر مراد علی نے سوات نیوزکیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری سکول گاوں سرخنہ برہ بانڈی کا واحد سکول ہے جہاں پر علاقہ کے 600 سے زائد بچے اور بچیاں پڑھائی کیلئے اتے ہیں، لیکن کمروں کی کمی کی وجہ سے بچے اور بچیاں شدید سردی اور بارش میں برامدے میں بیٹھنے پر مجبور ہیں، انہوں نے کہا کہ سکول میں پانی بھی نہیں ، تعلیم حاصل کرنے والے بچے اور بچیاں دور دراز علاقہ سے پینے کا پانی سکول لانے پر مجبور ہیں، پانی کی کمی کی وجہ سے سکول کے بچوں اور بچیوں کا قیمتی وقت بھی ضائع ہور ہاہے ، دونوں عوامی نمائندوں سے حکومت اور محکمہ تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے درپیش مسائل فوری طور پرحل کریں ۔
2,679 total views, no views today



