سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل بروقت حل کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہے سوات میں ترقی کا عمل پوری تیزی کے ساتھ جاری رہے گا اور اگلے چند برسوں میں یہاں سے پسماندگی اور غربت کا نام و نشان بھی مٹ جائے گا وہ سیدو شریف دورہ کے موقع پر لوگوں کے مسائل سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر فضل حکیم خان سنٹرل ہسپتال کے سامنے دکانداروں سے فرداً فرداً ملے اُن کے مسائل سنے اور اُن کے حل کیلئے متعلقہ اداروں کو مناسب ہدایات جاری کئے فضل حکیم خان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ڈاکٹرز ،پروفیسرز،اساتذہ ،پولیس اور دیگر طبقات کی ناراضگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں ،تھانوں اور پٹوار سسٹم کو غریب عوام اور طلباء کی خدمت کا پابند بنایااسی طرح صحت کارڈ کا اجراء ،سونامی بلین ٹری مہم ،سرسبز پاکستان،سوات موٹروے ،ملم جبہ ،کالام اور دیگر سیاحتی مقامات کی ترقی اور دیگر بے شمار منصوبے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے ایسے اقدامات ہیں جن کے بارے میں روایتی سیاسی جماعتیں سوچ بھی نہیں سکتیں سب سے بڑ ھ کر اداروں کی مضبوطی اور معاشی نظام میں شفافیت کے اقدامات ہیں جو آئندہ نسلوں کی ترقی اور خوشحالی کی مضبوط بنیادوں کی حیثیت رکھتے ہیں لوگوں نے انکے معروضات توجہ سے سننے اور انکے ازالے میں ذاتی دلچسپی لینے پرچیئرمین ڈیڈیک کا شکریہ ادا کیا اور صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے ان پر کامیابی سے عمل درآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
1,604 total views, no views today



