سوات ، پاکستان تحریک انصاف پی کے 82کے نائب صدر ڈاکٹر ربنواز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے منشور اور عوام سے کئے گئے وعدوں پر عمل پیرا ہے ،سوا ت کو وزارتیں ملنا کسی اعزاز سے کم نہیں ،پی کے 82کے ایم پی اے ڈاکٹر امجد خان کو ہاؤسنگ تعمیراتی کے معاون خصوصی بنا نے پر انتہائی خوشی ہوئی ، مذکو رہ عہدہ صوبائی وزارت کے برابر ہو تا ہے ،پارٹی چیئر مین عمران خان،وزیر اعلیٰ پر ویز خٹک اور دیگر صو بائی قیا دت کے ممنون ہیں جس نے ہمارے حلقے پر احسان کر کے ڈاکٹر امجد خان کو اس عہدے کا قلمدان سونپ دیا ، انہوں نے ایم پی اے کو مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ موصوف اضافی ذمہ داری کو سلجھے ہو ئے طر یقے سے نبھا کر علاقے کی ترقی اور خو شحالی کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بر وئے کا ر لا ئیں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جھوٹ اور فریب کی سیاست کا جنا زہ نکال دیا ،عوام اب حقیقی خدمت سے مستفید ہو نگے،پی ٹی آئی کی صو بائی حکومت نے سوات سمیت پو رے صو بے کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر دیا ہے ،عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہر حال میں ہو گا۔
757 total views, no views today


