مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام )پاک فوج 2فلیڈکے کرنل شاہد بشیر کی زیرصدارت ، کمیٹی ممبران ،سول ایڈمنسٹریشن، پولیس افیسرز اورعلاقے مشران کے ساتھ کے اہم اور گرینڈ جرگہ ہوا جس میں علاقے میں آمن وامان اور دیگر مسائل کے حوالے سے خصوصی بات چیت ہوئے اس موقع پر کرنل شاہد بشیر نے کہا کہ قومی جذبہ قابل دید ہیں یہ جذبہ دیکھ کر پاکستانی افواج کے نوجوانوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئی ہیں پاکستان ایک پر امن ملک ہیں ہم سب امن کے لئے کوشاں ہیں اگر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج قومی سلامتی کے لئے ہروقت تیار ہیں اس موقع پر تحصیل مٹہ، تحصیل خواہ زاخیلہ، کبل،ؤ بحرین،کے عمایدین علاقہ ڈاکٹرز اور دیگر مشران نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرچیرمین ناظمین بہادر خان، عجاز پشتون ، ڈی ایس پی مٹہ، بحرین ، اسسٹنٹ کمشنر مٹہ، ایم ایس مٹہ ڈاکٹر سیلم ،کرنل (ر) عبدالغفار خان ودیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاک فوج کے ساتھ ہرقسم کی قربانی دینے اور شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔
1,336 total views, no views today



