بریکوٹ، پاکستان تحریک انصاف پی کے 81علاقہ مانیار کے تنظیم کے کارکنوں نے حلف اٹھالیا ۔پارٹی کے تحصیل بریکوٹ کے عہدیداروں نے مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ عہدیداران حلف کی پاسداری کریں گے اور پارٹی کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ پارٹی کارکنوں کے بغیر نامکمل ہے اور کارکن ہی پارٹی کے اثاثہ ہو تے ہیں ۔حلف برادری کے سلسلے میں ایک تقریب مانیا ر میں منعقدہو ئی جس میں پی ٹی آئی تحصیل بریکوٹ کے صدر انجینئر شرافت علی ،جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان ،یو سی غالیگے صدر فصیح اللہ ،مانیار تنظیم کے ناظم ااعلی فروز خان نے تقاریر کیں اس موقع پر یو تھ جنرل سیکرٹری حید ر علی ،کورکمیٹی کے ممبران امیرگل ،پزیر خان،اقبال رشید ،تنظیم عہدیداران صدر محمد روم ،نائب صدر محمد اسحاق ،جنرل سیکرٹری محمد صدیق ،جائنٹ سیکرٹری امتیاز خان ،فنانس سیکرٹری ثناء اللہ ،رابطہ سیکرٹری شکیل جبکہ آفس سیکرٹری عبداللہ کے علاوہ پارٹی کارکنان بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کی تیار ی میں صرف اور صرف تنیظم ہی کردار ادا کرسکتی ہے ابھی سے پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز ترقیاتی کام تنظیم کے باہمی مشوروں سے کریں اگر پارٹی کے اعلیٰ قیادت نے تنظیموں کو نظر انداز کیا تو بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کی کامیابی صرف خواب بن جائے گی
1,114 total views, no views today


