بریکوٹ،بریکوٹ بازار میں ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی بس سٹاپوں کے خلاف بریکوٹ انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کا کریک ڈاؤن،متعد د ،تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی گئی ۔متعد د دکانداروں کا جرمانہ کیا گیا جبکہ سامان کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ۔کسی بھی صورت میں بریکوٹ بازار میں ٹریفک خلل اور پیدل چلنے پر کو مشکلات پید ا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بریکوٹ محمد عمیر ،ای اے سی محمد فہیم خان ،ایم سی بریکوٹ نور شاہ علی ،ٹیکسیشن آفسیر محمد آیا ز خان ،سنیٹری انسپکٹر ظفر علی بھاری نفری سمیت بریکوٹ بازار کا اچانک ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی بس سٹاپوں کے خلاف سخت اپریشن کیا ۔موقع پر فٹ پاتھ پر رکھے گئے سامان کو سرکاری تحویل میں جبکہ متعد د دکان داروں کو چالان کیا گیا ۔ان تجاوزات کی وجہ سے بریکوٹ بازار میں ہر وقت ٹریفک جام اور پید ل چلنے والے فٹ پاتھ پر دکانداروں کی طرف سے رکھی گئی اشیاء کی وجہ سے سڑک کے بیچ چلتے تھے خاص کر خواتین اور طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویژن بریکوٹ محمد عمیرنے کہا کہ بریکوٹ بازار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو رکنے کے لئے دو ٹریفک انسپکٹر ز تعینات کر دئیے گئے ہیں ۔مختلف روٹس پر پبلک ٹرانسپورٹ بازار میں سڑک کے کنارے بس سٹاپ کے علاوہ سواریوں کو اٹھانے اور اترانے ،اوورلوڈنگ ،کم عمر اور بغیر لائسنس یافتہ ڈرائیور کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے ایم سی بریکوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر مینا بازار کے دکانداروں کو فوری طور پر نوٹس جاری کریں کہ وہ ہفتے کے اندر اندر ناجائز تجاوزات ختم کریں معیاد پورا ہو تے ہی ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی ۔مذید براں انہوں نے کہا کہ بریکوٹ بازار میں جہاں بھی غیر معیار اشیاء خودنوش اور خود ساختہ نرخ ہو فوری طورپر 0946-751424 رابطہ کریں
602 total views, no views today


