سوات(خورشید علی )سوات میں پاکستان تحریک انصاف کے دو ممبران صوبائی اسمبلی کے اختلافات کھل کر سامنے اگئے ہیں، عزیز اللہ گران اور سیدو ہسپتال کے انچارج کے درمیان فون لیک ہونے کے بعد چھپے اختلافات سب پر عیاں ہوگئے ہیں، ایم پی اے فضل حکیم اور ایم پی اے عزیز اللہ گران کے اختلافات کے بعد بات اب مزید اگے بڑھ گئی ہے، اور دونوں ایم پی ایز کے چاہنے والوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا ہے، دونوں ایم پی ایز کے ووٹرز ایک دوسرے پر شدید تنقید کررہے ہیں، جس کی وجہ سے سوات میں پارٹی امیج کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے ۔ اگر فوری طور پر اس کو نہ روکا گیا تو اس سے پارٹی کو بڑا دھچکا پہنچے گا، دوسری طرف سوشل میڈیا پر فضل حکیم نے فالورز نے عزیز اللہ گران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی شروع کردیا ہے۔
1,544 total views, no views today



