مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام )مٹہ بازار میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے ڈی ایس پی مٹہ سرکل کے زیرصدارت اہم اجلاس مٹہ بازار سے ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ کے ذمہ دار ساتھ دیں مٹہ بازار سمیت دیگر علاقوں میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے عوام تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ کے ذمہ داروں کی تعاون اس وقت بہت ضروری ہے اجلاس سے خطاب اجلاس میں متفقہ لائحہ عمل بنانے پر اتفاق تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان کے زیرصدارت مٹہ بازار سے تجاویزات اور ٹریفک جام کو ختم کرنے کیلئے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایچ او مٹہ تھانہ بخت زادہ خان ٹریفک وارڈن انسپکٹر غنی الرحمان ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیر مین بہادر خان مٹہ بازار کے صدر محمد زوبیر جنرل سیکرٹری عثمان غنی شامیزئے ٹرانسپورٹ مٹہ کے صدر عبدالرازق خان اعجاز پشتون اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں مٹہ بازار سے تجاویزات کی خاتمے اور ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلئے مختلف تجاویزات پر تفصیلی بحث کی گئی اس موقع پر ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان نے کہا کہ مٹہ بازار میں ٹریفک کو بحال رکھنے کیلئے ضروری ہیں کہ بازار کی تمام دوکاندار اپنے اپنے گاڑیاں روڈ کی اوپر پارک کرنے کی بجائے پارکینگ میں کھڑے کردیں اور فروٹ اور سبزی فروش اور ہتھ ریڑھیوں والے اپنے اپنے مقررہ مقامات پر چلے جائے انہوں نے کہا کہ ائندہ کیلئے مٹہ بازار میں گاڑی کھڑے کرنے والوں کی خلاف قانونی کاروائی کی جایئگی انہوں نے کہا کہ تمام رکشوں والے اور فلائنگ کوچ والے اپنے مقررہ مقامات پر سواریاں اتارنے اور بیھٹانے کو یقینی بنائے اجلاس میں تمام شرکاء نے مٹہ بازار سے تجاویزات اور ٹریفک کو برقرار رکھنے پولیس اور انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کی
1,134 total views, 2 views today
Comments