کبل(الطاف سے)سوات کے تحصیل کبل میں پولیس کی بروقت کارروائی ، چوری کی وارداتیں کرنے والے گروہ کے دو اہم کارندے گرفتار۔ پولیس سٹیشن۔کبل کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چور گروہ کے دو افراد افتخار خان اور حیات علی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ دونوں مبینہ ملزمان سے چوری کی گئی شدہ ہیرے، سریا، جنریٹر، طلائی زیورات، پستول، کلاشنکوف اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس سٹیشن کے مطابق گرفتار ملزمان کی نشان دہی پر جلد گروہ کے باقی ارکان کوبھی گرفتار کرلیا جائے گا۔دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے
1,252 total views, no views today
Comments



