مٹہ(سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ کے گاوں ماندور میں پہلے مرحلے میں 6000 سے زیادہ پودے لگائے گئے۔ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہیں پودے لگاو اور نیکیاں کماو ۔ ان خیالات کا اظہار مٹہ کے کرنل شاہد بشیرنے شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سرسبز و شاداب پاکستان بنانے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ زیادہ شجرکاری کی ضروری ہے تاکہ مستقبل میں پاکستان پانی کی قلت سے بچ سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ اج دنیا میں جیتنے بھی ترقیاتی ممالک ہیں اس میں ترقی کی ایک اہم وجہ جنگلات ہیں۔سرسبز و شاداب شجرکاری مہم میں سیاحوں، سکول کے بچوں اور علاقے مشران نے بھی شرکت کی ۔
1,839 total views, no views today
Comments



