سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مینگورہ شہر سمیت ضلع سوات کے عوام نے پشاور زلمی کے حق میں اپنا ووٹ دیدیا ہے، مینگورہ شہر میں سوات نیوزڈاٹ کام کے اینکر اویس احمد خان یوسفزئی نے پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے عوام سے سوالات کئے ، تو 90 فیصد عوام نے پشاور زلمی کو سپورٹ کرنے اور ٹرافی جیتنے کیلئے جذباتی ہوگئے ، عوام کا کہنا ہے کہ پختونوں کو ہی سپورٹ کرینگے، پشاور زلمی پختونوں کی ٹیم ہے اور وہ ایک مرتبہ پھر چمپئن بنے گی ۔
عوام کی طرح ممبر صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے بھی پشاور زلمی کے حق مین اپنا ووٹ دیا ، ایم پی اے فضل حکیم نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پشاور زلمی یہ ٹرافی بھی جیت لیں۔
سابقہ ممبر قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا کہ میری دلی خواہشات پشاور زلمی کیساتھ ہے، میری دعا ہے کہ پشاور زلمی دوبارہ چمپئن بنے۔
مزید ویڈیو میں دیکھیں
سواتی عوام بھی پشاور زلمی کی مداح نکلے اور پشاور زلمی کے لئے دعا گو ہیں مزید دیکھتے ہیں اس سروے میں….. اویس احمد خان کے ساتھ
Posted by SwatNews.com on Sunday, March 17, 2019
1,518 total views, no views today



